ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / منی پور میں موبائل نیٹ کی خدمات بحال

منی پور میں موبائل نیٹ کی خدمات بحال

Fri, 30 Dec 2016 21:32:46  SO Admin   S.O. News Service

امپھال30دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منی پور میں قانون کی صورت حال میں بہتری آنے کے ساتھ اس ریاست میں موبائل ڈیٹا کی خدمات آج بحال کر دی گئیں۔ایک ٹیلی کمیونکیشن افسر نے کہا کہ ریاست میں موجودہ صورت حال کا تجزیہ کرنے کے بعد ان کی خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ آج صبح کیا گیا۔امپھال-اکھرل سڑک پر یونائیٹڈ ناگا کونسل(یواین سی)کی طرف سے غیر معینہ اقتصادی ناکہ بندی کی مخالفت میں ایک بھیڑ کی طرف سے مبینہ طور پر 22گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کے بعد 17دسمبر سے موبائل ڈیٹا کی خدمات بند کر دی گئی تھیں۔
 


Share: